۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
پیر محفوظ مشہدی

حوزہ/ جے یو پی کے مرکزی صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا شاہ احمد نورانی منفرد شخصیت کے مالک تھے ،جنہوں نے ملت اسلامیہ کو امریکہ کے خلاف منظم کرکے استعماری عزائم کو ناکام بنایا۔مرحوم نے منکرین ختم نبوت کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم) کے زیر اہتمام مولانا شاہ احمد نورانی کی برسی منائی گئی ۔ مرکزی جامعہ محمدیہ نوریہ رضویہ میں جے یو پی کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی کی زیر صدارت پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔جس میں امام اہل سنت کی دینی ملی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ گیا۔

پیر محفوظ مشہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا شاہ احمد نورانی منفرد شخصیت کے مالک تھے ،جنہوں نے ملت اسلامیہ کو امریکہ کے خلاف منظم کرکے استعماری عزائم کو ناکام بنایا۔مرحوم نے منکرین ختم نبوت کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوایا۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے ملی یکجہتی کونسل اور دینی جماعتوں کے سیاسی اتحاد متحدہ مجلس عمل کی بنیاد رکھی، اپنی سربراہی میں تمام مکاتب فکر کی مذہبی جماعتوں کو اکٹھا کیا ۔

انہوں نے کہا کہ مولانا شاہ احمد نورانی نے کبھی کسی سربراہ مملکت سے ملنے کی درخواست نہیں کی،ہمیشہ ایجنڈے پر جے یو پی کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔تاکہ مختلف ابہاموں سے دور رہا جاسکے۔

جے یو پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مولانا شاہ احمد نورانی مرد مومن، متقی عالم دین تھے ۔ وہ مولانا غلام جیلانی میرٹھی کے لائق شاگردوں میں سے تھے۔جو مختلف علوم اور متعدد زبانوں پر عبور رکھتے تھے۔منکرین ختم نبوت کو غیر مسلم قراردلوانا مولانا شاہ احمد نورانی کا بڑا کارنامہ ہے۔انہوں نے قادیانیوں سے قومی اسمبلی میں گیارہ ماہ تک مناظرہ کیا ،حق کو تسلیم کروایا اور فتح حاصل کی۔ پاکستان کا سرکاری مذہب اسلام ،ریاست کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان اور آئین میں مسلمان کی تعریف مولانا شاہ احمد نورانی کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔مولانا شاہ نورانی کی تمام مذہبی سیاسی حلقے عزت کرتے تھے۔

مولانا شاہ احمد نورانی نے ملت اسلامیہ کو امریکہ کے خلاف منظم کرکے استعماری عزائم کو نا کام بنایا: پیر محفوظ مشہدی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .